سٹی ٹریفک پولیس کی تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی مہم شروع
Share
راولپنڈی : چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ انسپکٹر طاہرہ کنول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیلوں کی سطح پرسکول ، کالجزسمیت دیگر تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔
آگاہی مہم کے دوان کہوٹہ کے ایک نجی سکول کے طلباء وطالبات میں نو پارکنگ کے نقصانات ، ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد،تیز رفتاری و ون ویلنگ سے پیدا ہونیوالے نقصانات سیٹ بیلٹ کی افادیت اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق بذریعہ لیکچر و پمفلٹ آگاہی فراہم کی تا کہ وہ اپنی پریکٹیکل زندگی میں شاہراہوں پر ڈرائیونگ کے کے قواعد و ضوابط کو سمجھ کر اور اس پر عمل کر کے ٹریفک کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ شہری دوران ڈرائیونگ شاہراہوں پرنظم و ضبط اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر اپنے سفر کوپرسکون اور زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت کیلئے ہیں ان پر عملدرآمد کروانے کا مقصدان کے اور دوسروںکے سفر کو محفوظ بناتے ہوئے منزل تک بحفاظت رسائی ہے ۔