سکاٹ لینڈ میں چور غلطی سے اپنے ہی بیٹے کو لوٹنے پہنچ گیا
Share
ایڈنبرگ: سکاٹ لینڈ میں ڈکیتی کی عجیب کوشش نے کئی لوگوں کو حیران جبکہ کئی کو ہنسنے اور سوچنے پر مجبور کر دیا۔
سکاٹ لینڈ میں اے ٹی ایم مشین میں ایک شخص نے نوجوان کو چھری سے حملہ کرنے کی دھمکی دے کر لوٹنے کی کوشش کی تو اس دوران پتہ چلا کہ چور باپ اپنے ہی بیٹے کو لوٹ رہا ہے۔
45 سالہ باپ نے چہرے پر ماسک پہن کر اپنے 17 سالہ لڑکے کو پیچھے گردن سے دبوچ کر پیسے دینے کا مطالبہ کیا۔
لڑکے نے آواز پہچان لی کہ وہ اس کا والد ہے اور وہ حیران رہ گیا۔پہچانے جانے پر والد نے کہا کہ مجھے معاف کر دو میں مجبور ہوں۔ ملزم کو بعدازاں گرفتار کرلیا گیا ۔