شہد کی مکھیاں اپنے بچوں کو رقص سکھاتی ہیں: تحقیق

سان ڈیاگو: ہم جانتے ہیں کہ مکھیاں جب باغ میں جاکر واپس آتی ہیں تو چھتے کے پاس 8 کی شکل میں رقص کرتی ہیں جس سے وہ رس سے بھرے پھول کی نشاندہی کرتی ہے۔ تاہم بچہ مکھیاں ڈانس کا یہ عمل اپنے بڑی بوڑھی مکھیوں سے سیکھتی ہیں۔مکھیوں کا رقص ان کے لیے بہت کام آتا ہے۔

اس سے وہ نہ صرف پھولوں کا رخ، فاصلہ اور دیگر تفصیلات ظاہر کرتی ہیں بلکہ رس کے لذیذ ہونے کی اطلاع بھی دیتی ہیں۔ اب ’سائنس‘ نامی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مکھیاں پیدائشی طور پر رقص نہیں جانتیں بلکہ بچہ مکھیاں پہلے شہد کی بڑی مکھیوں کو دیکھ کر ناچ کے ہنرسیکھتی ہیں۔