شہید پولیس اہلکاروں کاخون رائیگاں نہیں جائیگا،گورنر
Share
کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے جیکب آباد میں ایک آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبے بھر میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمے داری ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ عوام کے محافظ شہدائے پولیس کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر ہم معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے قلع قمع کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجہ کی تمام طبی سہولتیں فراہم کی ہدایت کی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے پولیس کے شہید جوانوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئےدعا کی۔