شیخ رشید کی وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل
Share
لاہور،راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔ہائیکورٹ میں شیخ رشید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس درخواست مسترد کر دی، عدالت نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کالعدم قرار دے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سراج الحق کے مذاکرات حقیقت پرمبنی ہوں تواچھی بات ہے،اب توزلمے خلیل زاد نے بھی مسٹرٹین پرسنٹ پر مہرلگا دی ہے ،نیب کے کیسزسپریم کورٹ میں فیصلہ طلب ہیں۔
انشااﷲ سپریم کورٹ نیب ترامیم کوکالعدم قراردے گی ، عدلیہ کودھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اور ان کے خلاف غیراخلاقی مہم بھی چلائی جارہی ہے ،اگرقومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی توصوبائی الیکشن اپنے وقت پرہی ہوکررہیں گے ، وزیر داخلہ کابیان کہ14مئی کوانتخابات نہیں ہوں گے عدلیہ کے فیصلے کی سرعام حکم عدولی ہے ۔