شیطانی ٹولہ عوام کیخلاف کھڑا، جج کودھمکی دینے والوں کوعدلیہ کی بات کرتے شرم آنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد، فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ کی بات کرتے شرم آنی چاہیے، عمران کا شیطانی ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے،جج کو گالی اور دھمکی دینے والے بے شرم عدالتی احترام کا بھاشن دے رہے ہیں۔

اتوار کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کا ڈبہ پیر، ڈبو، عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک کا رنگ باز، ملتان کا ڈبہ پیر، سپریم کورٹ کے اکثریت ججز کی رائے کی توہین کر رہے ہیں۔ دو مداریوں کے ساتھ تین ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں۔

خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے تین ججز کے حامی و ترجمان بن گئے۔قبل ازیں نیوز ایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنااﷲ خاں نے کہاہے کہ ایک فتنے کی خواہش پرعدلیہ کواستعمال نہیں کیاجاسکتانہ بابارحمتے کی تقلیدکی جاسکتی ہے۔ہم ہرقدم قانون،ملک اورجمہوریت کیلئےاٹھائیں گے۔ایک فرد کیلئےمسلط ہونے والاکوئی فیصلہ کسی کیلئے قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

امید ہے آج نظام عدل کو ایک فرد کیلئےاستعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ ترازو کا توازن برابر ہوگا۔اب ثاقب نثار کی تقلید ممکن نہیں۔ منصف جب متنازع ہوں گے تو ان کے فیصلے کیسے تسلیم ہوں گے؟۔ عمران خان ثاقب نثار کی باقیات سے سہولت کاری میں خود کو نااہلی سے بچانے اور میاں نوازشریف کی عدم موجودگی میں الیکشن چاہتے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ اگرسیاسی جماعتوں کومل کرفیصلہ کرناہے توعدلیہ میں بھی ایک فرد کیلئےتنازع نہیں ہوناچاہئے ،اتفاق رائے سے فیصلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2018 ءمیں عمران خان کواقتداربھی غیرجمہوری اورغیرقانونی طریقے سے ملااوراس نے پونے چارسال معیشت کابھی بیڑہ غرق کیا۔

آج جوملک میں مہنگائی ہے یہ اس کی نااہلی،ناتجربہ کاری کی وجہ سے پیداہوئی ہے اس کے باوجودالزام ہم پرعائدکیاجاتا ہے۔2017ء تک میاں نوازشریف اورفتنے کی حکومت کاموانہ کیاجائے توسب کچھ واضح ہوجاتاہے۔