طلبہ قیمتی اثاثہ،انکی کامیابی ملک کی کامیابی ہے،گورنر
Share
لاہور: چانسلر/ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے5ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ طلبہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اوران کی کامیابی اس ملک کی اور انسانیت کی کامیابی ہے۔
مسیحا کا مقام بہت اونچا ہے، شعبہ طب ایک بہت معزز پیشہ ہے۔ جو لوگ انسانیت کی خدمت میں اپنا وقت صرف کرتے ہیں وہ لوگ عزت کے ساتھ ساتھ ایک اچھی زندگی گزارتے ہیں۔ تحقیق کسی بھی ادارے کا سب سے اہم جزو ہے۔
کبھی بھی سنی سنائی بات پر یقین نہ کریں، ہمیشہ تحقیق کریں اور اس کے بعد اپنے کام کو سرانجام دیں۔ انہوں نے انڈر گریجوئیٹ اور پوسٹ گریجوئیٹ طلبا و طالبات کواور ان کے والدین کو اس کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ تقریب میں وزیرِ صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اورسیکرٹری محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔