عمران خان سیاستدان نہیں انتہاء پسند ہے،وفاقی وزیر شازیہ مری

اسلام آباد: وفاقی وزیر و ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدان نہیں انتہاء پسند ہے، وہ آسمان سے اترا ہے جو ریلیف پر ریلیف سے نوازا جا رہا ہے؟۔

یہ عدالتوں میں لشکر لیکر آتا ہے اور کہتا ہے اسے خطرہ ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر و ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی عدالتوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عمران عدالتوں میں خود لشکر لیکر آتا ہے اور کہتا ہے اسے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل عمران عدالتوں میں پیش ہونا ہی نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید ایک ہی دن کراچی، پنڈی اور لاہور کی عدالتوں میں پیش ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، عمران نیازی آسمان سے اترا ہے کہ ریلیف پر ریلیف سے نوازا جا رہا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران سیاستدان نہیں انتہاء پسند ہے، چور بھی جیل جانے سے ایسے ہی ڈرتا جیسے عمران نیازی ڈرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان چور نہیں ہے تو قانون سے کیوں ڈرتا ہے؟ ۔