عمران نیازی گرفتارنہیں ہواتوقانون ہار جائے گا:احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان میں فیصلہ کن مرحلہ آ گیا ہے،کیا آئین، قانون اور عدالت صرف کمزور کے لئے ہوں گے اور جس کے پاس جتھے ہونگے وہ ان سے بالاتر ہوگا؟ ۔ گزشتہ روزاپنے ٹویٹ میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی گرفتار نہیں ہوتا تو قانون ہار جائے گااور فاشزم جیت جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نئے ہٹلر کا متحمل نہیں ہو سکتا، پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ایک اناپرست شخص عمران نیازی نے نظام عدل کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عدالت کا حکم پامال کر رہا ہے،کارکنوں کو شیلڈ بنا کر اپنے گھر میں مورچہ زن ہے،اپنے کارکنوں سے قومی اداروں کو گالیاں نکلوا رہا ہے۔فارن فنڈنگ عمران کے ذریعہ انارکی پھیلا کر رنگ لا رہی ہے۔