لاہور: وزیراعظم کے مشیرامور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے عمران خان پہلے بھی اور آج بھی پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کررہے ہیں۔
اپنی ذاتی انا کیلئے امریکہ، چین اور سعودی عرب کو ناراض اورپاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ پیدا کیا۔پروگرام ہوکیارہاہے میں میزبان فیصل عباسی سے گفتگو میں ان کاکہناتھا ہم نے باربار دعوت دی کہ آئیں بیٹھ کربات کرتے ہیں لیکن عمران خان نے سیاسی کشیدگی بہت زیادہ بڑھادی ہے۔
وہ تو قومی اداروں پر پہلے ہی حملہ آور ہیں ،ملک کی خدمت نہیں کررہے ہیں، سیاسی جماعت پر پابندی ناممکن ہے کیونکہ عدلیہ اورعوام موجود ہیں،پی ٹی آئی پر پابندی کا حامی نہیں،ان پر پابندی تو ادارے اور عوام ہی لگا سکتے ہیں،رانا ثنااللہ نے غصے میں بیان دیا ہوگا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ شہبازشریف 25مئی کو استعفی دینے پر تیار ہوگئے تھے،عوام کا مطالبہ ہے الیکشن کرائے جائیں،حکومت نے پورے لاہور کو بند کیا لیکن عوام کا سمندر مینار پاکستان پر جمع تھا،ہمارے سینیٹر زنے گزشتہ اجلاس میں شرکت نہ کرکے غلطی کی۔
اب وہ اجلاس میں جائیں گے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے، پاکستان میں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اس پر ہم نے خطوط لکھے ہیں،محسن نقوی پولیس کو آرڈر دینےوالا ہوتا کون ہے ۔اس کی اوقات کیا ہے۔ حکومت نے عمرا ن خان کے خلاف سو کے قریب مقدمات درج کئے ،کیا وہ دہشتگرد ہے۔
مریم نواز،مریم اورنگزیب اور رانا ثنااللہ کے بیانات نے جلتی پر تیل چھڑکا ہے، افسوسناک با ت ہے سیاسی جماعتوں کی کشیدگی انتہا پر ہے، دلائل دیئے جارہے ہیں اس سال الیکشن ہونا ضروری نہیں،لگتاہے پی پی اور ن لیگ الگ الگ الیکشن لڑیں گے ۔