عمران خان کا پنجاب، کے پی میں امیدواروں کے نام فائنل کر نیکا فیصلہ Image 31 جنوری ، 2023 عمران کا پنجاب، کے پی میں امیدواروں کے نام فائنل کر نیکا فیصلہ Share لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی امیدواروں کو فائنل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈیل مکمل، کیس ختم ہوگئے، بس انتخابات سے بھاگنا رہ گیا: شیخ رشید ٹکٹوں کی تقسیم پر تمام ڈویژن کے کوآرڈینیٹرز سے ملاقاتیں شروع کر دی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے ہر ڈویژن کے کوآرڈینیٹر سے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں لینا شروع کر دی ہیں۔ حلقے سے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کا عمران خان خود انٹرویو کریں گے۔ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کی جانب سے ہر نشست پر 5 پارٹی رہنمائوں کے نام تجویز کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی فہرستیں مرکزی پارلیمانی بورڈز میں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹکٹوں کے لئے حتمی فیصلے کرے گا۔ Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestدوستوں کوارسال کریں