عمران کی تقلید اسمبلی کی مدت پوری کر رہے: خورشید شاہ
Share
اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ایک وقت تھا جب این آر او کا ڈھول پیٹا جاتا تھا اور ہر بات پر ایک ہی جواب آتا تھا’’میں این آر او نہیں دوں گا‘‘ پھر سستی شہرت کیلئے شور مچا دیا کہ ’’میں اڈے نہیں دوں گا‘‘، حالانکہ نہ کسی نے این آر او مانگا اور نہ کسی نے اڈے مانگے۔
ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا عمران خان نے کبھی بھی ملکی مفاد کیلئے سیاست نہیں کی بلکہ اس کی سیاست کا مقصد جھوٹے نعروں اور دعووں سے انتشار اور افراتفری کی سیاست کو فروغ دینا ہے، عمران خان کے دور میں ملکی مفاد اور ملکی معیشت جیسے انتہائی سنجیدہ معاملات کو انتہائی غیر سنجیدگی سے لیا گیا جس کے نتائج ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا عمران خان نے بطور وزیراعظم بار بار کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور ہم بھی اس کی بات کی تقلید میں اسمبلی کی مدت پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہااستعفے دیئے جاتے ہیں اور پھر کورٹسں سے کہا جاتا ہے کہ استعفیٰ منظور کرائیں پھر حالات کی تبدیلی دیکھ کر کورٹوں سے کہا جاتا ہے کہ ان کے استعفے واپس دلوائے جائیں۔