عمران کے جھوٹ نے خارجہ پالیسی کے اہم مفادات خطرے میں ڈال دیئے:وزیراعظم
Share
اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ، پارلیمان کے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ پروسیجر اور پریکٹس بل سے متعلق حکمت عمل مرتب کرلی گئی۔
وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکہ پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگانے سے لے کر اب امریکہ سے تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش تک عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں۔ وزیراعظم نے کہا عمران نیازی کے جھوٹ اور اقتدار کی ہوس نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم مفادات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
وزیراعظم نے سندھ حکومت کو شہید فائر فائٹرز کے اہل خانہ کی مالی مدد اور بچوں کی تعلیم وکفالت کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے شیخ مبارک جابر المبارک الحمد الصباح کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امیر کویت شیخ نواب الحمد الجابر الصباح اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کیا ہے۔