عوام کو ریلیف فراہم کرناحکومت کی ترجیح ہے:امیرمقام
Share
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ اور ثقافت انجینئر امیر مقام نے جمعرات کو خیبر پختونخوا میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل) کی ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرناموجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب ارباب، جنرل منیجر شفقت ورک، اور ریجنل منیجر مردان وقاص شنواری سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے شرکت کی۔وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا میں ایس این جی پی ایل کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا کے لیے منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر دوبارہ کام شروع کیا۔اس سے قبل پی ٹی آئی نے منصوبوں پر پیش رفت روک کر خیبرپختونخوا کے عوام کو محروم رکھاتھا۔
وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پہلے سے منظور شدہ منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ خطے میں قدرتی گیس کا سب سے بڑا سپلائر بننے کے لیے پرعزم ہے۔