اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کے فیصلے کی وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کیخلاف سٹیٹ بینک کی ہدایت پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے اکاؤنٹس سے غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئی تھیں۔