فواد کی درخواست، جواب داخل کرانے کیلئے حکومت کو مہلت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار الحق پنوں نےفواد چوہدری کی مقدمات کی تفصیلات اور ہراساں کرنے سےروکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کی جواب داخل کرانے کیلئے24 مئی تک مہلت دیدی۔

حکومت پنجاب کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرادیا گیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فواد چوہدری کےخلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمات درج کئے جانے کا خدشہ ہے۔

حکومت نامعلوم مقدمات بنا کرپولیس کےذریعے ہراساں کرنا چاہتی ہے،درخواست گزار نے اپنے خلاف معلوم درج مقدمات میں ضمانت لےرکھی ہے۔

استدعا ہےکہ عدالت فواد چوہدری کےخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرے،عدالت فواد چوہدری کو نامعلوم مقدمات میں ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔