فہد مصطفیٰ کی آواز میں ’’کہانی سنو‘‘کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے

کراچی : معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستان میوزک فیسٹیول میں شرکت کی۔اس دوران انہوں نے کیفی خلیل کا گانا کہانی سنواپنے انداز میں گانے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے۔

فہد مصطفیٰ کے انداز میں کہانی سن پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو کہیں میزبان کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔صارف شمائلہ چوہدری نے لکھا کہ’زہر بنا دیا ہے کہانی سنو کو سب نے مل کر‘‘۔مریم افتخار نے لکھا ’یہ گانا سن پر کیفی بھائی کے کانوں سے خون نکل آیا‘۔
فہد مصطفیٰ نے گانے کے دوران صدقے اتارے کی جگہ سجدے اتارے کہہ دیا جس پر مغل نامی صارف نے لکھا ’سجدے تمہارے؟؟؟ زندگی میں بس ایسی دلیری چاہیے‘۔