کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی، جمعیت کے مرکزی رہنما سردار احمد خان شاہوانی، جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلع معاون سیکریٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی، حاجی عبدالوہاب مشوانی، مولانا سید احمد شرودی، میر افتخار شاہوانی نے قبائلی تنازع کے سلسلے میں سراوان ہائوس میں اہم ملاقات کی۔
سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی، مولانا حافظ حسین احمد شرودی، سردار احمد خان شاہوانی، مولانا محمد طاہر توحیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی دشمنیاں ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے راہ میں رکاوٹ ہے۔
تمام مکاتب فکر کو قبائلی رنجشوں کے خاتمے میں کردار ادا کرنا ہوگا، قبائلی نفرتوں اور تعصب کے خاتمے کیلئے تمام قومی قبائلی مشران علما کرام، پیران طریقت وشریعت مثبت اور اہم کردار ادا کریں۔