قومی اسمبلی میں ریلوے ترمیمی بل2022 سمیت دوبل منظور

اسلام آباد( سٹی رپورٹر) قومی اسمبلی میں ریلوے (ترمیمی)بل2022 سمیت دوبل منظور کر لئے گئے جبکہ شہریت پاکستان (ترمیمی)بل سمیت چار نئے بل ایوان میں پیش کر دیئے گئے ۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جی ڈی اے کے رکن غوث بخش خان مہر نے کہاکہ سندھ میں ابھی تک ہمارے پاس پانی کھڑا ہے،ایک دن رکھیں اور سنیں کہ سندھ میں کیا تباہی ہوئی ہے،ابھی بھی ہمارے ہاں پانچ فٹ پانی کھڑا ہے، کوئی دیکھنے نہیں آیا، کوئی بندہ حکومت کا آج تک ہمارے علاقے میں نہیں آیا ، ایک دن رکھیں اور اس دن سندھ کے سیلاب پر بحث کریں، ابھی بھی پانی نکل سکتا ہے،لیکن محکمے کی دلچسپی نہیں ہے، اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں جبکہ چار نئے بل پیش کئے گئے ،وزیر مملکت برائے قانون سینیٹرشہادت اعوان نے شہریت پاکستان (ترمیمی)بل2022پیش کیا، وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر نے تصفیہ تجارتی تنازعات بل2022پیش کیا،