لاڑکانہ میں یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ والی بال کے ٹرائلز کا اختتام

کراچی: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے سلسلے میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس والی بال لیگ کے لئے گزشتہ روزلاڑکانہ میں دو روزہ ٹرائلزکااختتام ہو گیا اس کے ساتھ ہی این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کی میزبانی میں سندھ بھر میں پانچ مراحل میں لئے گئے ٹرائلزبھی ختم ہوگئے۔

ان ٹرائلز کے لئے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے زیر نگرانی ڈائرکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کی جانب سے ان ٹرائلز کے لئے عمدہ انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ان ٹرائلز کے بعد ہر ریجن کی 11بوائز اور11گرلز پر مشتمل ٹیمیں بنائی جائیں گی جو کراچی میں شیڈول سندھ والی بال لیگ میں شرکت کریں گی۔