لاہور: لاہور آرٹس کونسل میں نئے سلسلے ’’ جانیے الحمرا ‘‘پر اہم نشست کا انعقادکیا گیا۔چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے ’’جانیے الحمرا‘‘ کمپین کا آغاز کر دیا۔
چیئرمین الحمرا قاسم علی شاہ نے نوجوانوں سے خطاب کیا۔پہلے سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر الحمرا محمد عارف، صبح صادق ، منیٰ ہارون،نوین روما نے شرکاء کو الحمرا سے متعلق بتایا۔
چیئرمین الحمراقاسم علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا پا کستان میں ادب وثقافت کو پروموٹ کرنے والا شاندار ادارہ ہے۔
الحمرا بے حد خوبصورت جگہ ہے،یہاں محبت بانٹنے کے لئے محفلیں سجتی ہیں،’’جانیے الحمراکو ‘‘کے سیشن میں شرکت کرنے والوں کو ایمبسیٹڈ آف الحمراقرار دیا جائے گا۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے کہا کہ قاسم علی شاہ کی الحمرا کے لئے شاندار خدمات دیکھ رہی ہوں ۔’’جانیے الحمرا کو ‘‘ایک باقاعدہ سلسلہ ہے جو جاری رہے گا۔