ملک بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جائیگا

لاہور: خواتین کا عالمی دن آج منایا جائے گا ،اس دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں خواتین تنظیموں کے زیر اہتما م ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

لاہور میں آج بروز بدھ عورت مارچ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کے لئے عورت مارچ کی انتظامیہ نے ناصر باغ لاہور سے ایک ریلی نکالنے کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔