محکمہ ماہی پروری کی بریڈنگ کی تیاریاں شروع

سرگودھا: محکمہ ماہی پروری کی مارچ میں بریڈنگ کی تیاریاں شروع ، محکمہ کی جانب سے مارچ میں مچھلی کے بچے فروخت اور سرکاری تالابوں میں بھی چھوڑے جاتے ہیں،جس کے لئے بروڈر مچھلیوں سے انڈے حاصل کیے جاتے ہیں، مارچ میں بچے حاصل کرنے کے لئے محکمہ نے بروڈ سٹاک کوا لگ تالوبوں میں منتقل کیا۔

اسکی خوراک بھی تبدیل کر دی گئی، مارچ شروع میں ہی بروڈ سٹاک سے انڈے حاصل کر کے انکو سرکولر ٹینکوں میں ڈال کر بچے نکلوائے جائینگے، اور انکو تالابوں میں منتقل کیا جائے گا محکمہ کے پاس رہو تلا پیہ ، سلور کارپ گراس کارپ، تھیل ، موراکھی اور گلفام نسل کی مچھلیاں موجود ہیں۔