مذاکرات سپریم کورٹ کودھوکہ دینے کابہانہ :شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے مذاکرات سپریم کورٹ کودھوکہ دینے کاایک بہانہ ہے ، گھرکابھیدی خاقان عباسی آٹے کی چوری پر20ارب روپے کاحکومت پرالزام لگارہاہے، آٹے کی لائنوں میں20آدمی مرگئے، بقول خاقان عباسی کے حکومت کی20ارب کی دیہاڑی لگ گئی۔

پرویزالٰہی کے گھرجوکچھ ہواوہ نگران وزیراعلیٰ کاکیادھراہے، سعودی عرب جاناایک بہانہ ہےاصل میں آصف زردای کی ہدایت پر پرویزالٰہی نشانہ ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا 10مئی تک کٹی کٹانکل آئےگا۔

جب دروازے بکتربند گاڑیوں سے توڑیں گے توووٹ بھی تنورمیں پڑیں گے، سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے، حکومت کااگلا نشانہ لال حویلی ہے لیکن اسکے نتائج کیلئے بھی تیاررہیں ۔