مردان: مردان صوابی روڑ پر شہبازگڑھی تھانہ کے قریب کوچ حادثے کاشکارہوگئی جس کے نتیجے میں بچوں و خواتین سمیت45 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔گزشتہ روز کراچی سے بونیر جانے والی کوچ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں و خواتین سمیت 45 افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے ایم ایم سی و ڈی ایچ کیو مردان میں منتقل کیا جبکہ دیگرزخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی،حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔