مریم نوازعدلیہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہیں ،فواد چوہدری ان کو خوف ہے عدالت کی طرف سےنیب ترامیم کو کالعدم قرار نہ دے دیا جائے Image 12 فروری ، 2023 فواد کی درخواست، جواب داخل کرانے کیلئے حکومت کو مہلت Share اسلام آباد:نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے مریم نواز کی تنقید کو ایک بار پھر بے مقصد قرار دے دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ پر بیجا تنقید نیب ترامیم پر عدلیہ کے فیصلے سے پہلے دباؤ بڑھانے کیلئے کر رہی ہیں۔ ان کو خوف ہے کہ عدالت نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دی گی تو رجیم چینج کا سارا مقصد ہی ختم ہو جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ انکے تمام مقدمات بحال ہو جائیں گے،یہ عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی بہیمانہ کوشش ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ پندرہ دنوں میں چائے کی قیمت گیارہ سو روپے سے پندرہ سو روپے ہوگئی ہے۔ رمضان سے پہلے مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثر کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ حیران ہوں اتنا بڑا بحران ہے وزرا کی فوج ظفر موج کو نیند کیسے آتی ہے۔ Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestدوستوں کوارسال کریں