مریم نواز 27 مارچ کو 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی

نواب شاہ: نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مریم نوازشریف 27 مارچ کو رمضان میں دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے گی مہنگائی حکومت کو خان سے جہیز میں ملی ہے۔

مریم نواز نے رہنمائوں کو متحرک کرنے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سید شاہ محمد شاہ نے ضلعی صدر سید جی ایم شاہ کی رہائش گاہ نواب شاہ ہاوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید شاہ محمد شاہ کا کہنا تھاکہ ملک کو آئی ایم ایف کے چنگل میں دینے کے لئے پلانگ کے تحت عمران خان کو لایا گیا تھا ملکی حالات کے پیش نظر آئی ایم ایف سے قرض لینا وقت کی مجبوری ہے۔

مریم نواز شریف کی ہدایت پر کارکنان سے ملاقات کے لئے نواب شاہ پہنچا ہوں ،نوازشریف جلد وطن پہنچیں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ میں کوئی اختلاف نہیں نواز شریف کی قیادت میں سب اکھٹے ہیں نوازشریف کے دورے حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا۔

موٹروے کی تعمیرات سے معیشت بہتری کی جانب گامزن تھی میاں نواز شریف نے ملک کو بجلی دی سڑکیں بنائیں اور پاکستان کو ترقی کے راستہ پر ڈالا عمران خان نے ایجنڈے کے تحت سکھر سے حیدرآباد موٹروے نھی بننے دی مسلم لیگ ن نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مفاہمت کا کڑوا کھونٹ پیاہے۔