مسٹر وجونیئر کے پی اور مسٹر وجونیئر پشاور مقابلےکل سے شروع ہونگے

پشاور: پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا باڈی بلڈنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام مسٹر وجونیئر کے پی اور مسٹر وجونیئر پشاور کے مقابلےکل نشترہال پشاور میں11بجے منعقد ہونگے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ مقابلوں میں حصہ لینے والے تن سازوں کا وزن بروز ہفتہ دو پہر 2بجے سے شام 6بجے تک بیرون لاہوری گیٹ گولڈ جیم میں کیا جائیگا جس کے لیے تن سازوں کی حاضری لازمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخو لیول کے مقابلوں میں ججز کے فرائض پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر محمد نعیم اختر،باڈی بلڈنگ ججز ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر نبیل اور جنزل سیکرٹری چوہدری فرہان انجام دینگے انہوں نے کہا کہ صوبے اور پشاور کے تمام جیم کوچز کو اس حوالے سے پہلے ہی اطلاع ہے جبکہ جنہیں اطلاع نہیں ملی تو وہ بھی درجہ بالا اوقات کار کے مطابق اپنے تن سازوں کو مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے تیار کرلیں۔