مشکل گھڑی میں پوری قوم ترکیہ عوام کے ساتھ ہے،گورنرسندھ

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری ترکیہ کے قونصل خانہ گئے اورزلزلہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکیا۔ گورنرسندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ترکیہ عوام کیساتھ ہے۔ ترکیہ میں قدرتی آفت سے پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے۔ گورنرہاؤس کے سینٹرمیں ترکیہ کے متاثرین کیلئے امداد جمع کریںگے ۔
علاوہ ازیں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے دو تلوارپرترکیہ و شام کیلئے JDC کے زلزلہ زدگان کیلئے قائم ریلف کیمپ کا دورہ کیا اورانسانی خدمت کے جذبہ کو سراہا۔کیمپ پرموجود کارکنان کو شاباش بھی دی،گورنرنے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک JDC کو دیا۔
انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس میں بھی ترکیہ و شام کے متاثرین کی امداد کیلئے سینٹربنایا جائیگا،مخیرحضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس کیمپ میں اپنی بھائیوں کی دل کھول کرمدد کریں،دریں اثناء ڈائریکٹرجنرل پاکستان رینجرزسندھ میجرجنرل اظہروقاص نے گورنرہاؤس میں کامران ٹیسوری سے ملاقات کی اورصوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے رینجرزکے کردار اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرنے کہا کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام میں رینجرز نے اہم کردار ادا کیا،علاوہ ازیں گورنرسندھ کے اعزازمیں ویمن چیمبرکی صا حبزادی ماہین خان کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا جسمیں بزنس کمیونٹی کے اراکین اورغیرملکی سفارت کاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پرگورنرنے کہا کہ مختلف کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت خوش آئند ہے۔ بلاشبہ خواتین صلاحیتوں کے اعتبارسے کس طرح بھی مردوں سے کم نہیں۔ ملک کی نصف آبادی کی صلاحیتوں کو استعمال کرکے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔