مفتی عبدالشکور کا واقعہ سازش نہیں حادثہ تھا،ایک طبقہ سوشل میڈیا پر گندی مہم چلا رہا[وزیر اطلاعات]

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کے معاملے پر پچھلے تین روز سے سازش ہو رہی ہےاس حادثے کو سازش قرار دیا جا رہا ہےاس معاملے کو خود دیکھ رہی ہوں، یہ واقعہ سازش نہیں حادثہ تھا ،ایک طبقہ سوشل میڈیا پر گندی مہم چلا رہا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے بھی پالیسی بیان دیا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے یہ سوچی سمجھی سازش ثابت ہو، پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا سے اس شہادت پر غلیظ اور گندی مہم چلائی جارہی ہےیہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے شہید فوجی افسران کے خلاف بھی کمپین چلائی تھی۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہاجس طرح ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیااس کے بعد پاکستان کی آئین اور جمہوریت کا بہت بڑا نقصان ہوا۔

میاں جاوید لطیف نے کہامفتی عبدالشکور ایک بہادر انسان تھے زور شور وشور سے بات کی جاتی ہے کہ 90 میں الیکشن ہونے چاہیئں کیا جسٹس منیر سے شروع ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔دو جونئیر ججوں کو لگوانے میں طاقتور قوتوں نے کیوں اور کیا کردار ادا کیا ۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ مفتی عبدالشکورمرحوم کوہلال امتیاز اوران کے اہلخانہ کو مالی معاونت کی فراہمی کیلئے وہ وزیراعظم سے بات کریں گے۔قومی اسمبلی اجلاس میں پی آئی اے کے پروازوں کے شیڈول میں چترال کو شامل نہ کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا۔ مولانا عبدالکبر چترالی نے کہا آئی ایم ایف سخت ترین شرائط عائد کررہا ہے سی،اسی خلفشار بیرونی سازش سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اپریل بروز بدھ شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔