ملازمت فرق کاخاتمہ پاکستان کاجی ڈی ڈی پی 23فیصد پرلاسکتا:ورلڈ بینک

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کیلئے تقریباً 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتیں ہیں ۔ پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور مردوں کے درمیان ملازمت کے فرق کو کم کرکے پاکستان 23 فیصد تک جی ڈی پی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کا کامیاب نفاذ کس طرح خواتین کیلئے تقریباً 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کر سکتا ہے۔