سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ناگریز ہوچکا:ایپکا

ڈیرہ اسماعیل خان : سرکاری ملازمین نے مہنگائی اور تنخواہوں میں عدم اضافہ کیخلاف احتجاج کیا ، کلرک ایسوسی ایشن اور سینیٹری سٹاف نے الگ الگ احتجاج کیا ۔ ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کار ڈ اٹھا رکھے تھے جس پر تنخواوں میں عدم اضافے کیخلاف نعرے در ج تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

جس کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں ۔ گھروں میں چولہے ٹھنڈے اور بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے نہیں کر سکتے ، ٹی ایم اے اور واسا کے ریٹائرڈ ملازمین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سینٹری سٹاف اور ریٹائرڈ ملازمین کو دو ماہ سے ادائیگی نہیں کی گئی۔ ٹی ایم اے اور واسا ملازمین نے کہاکہ تحصیل ایڈمنسٹریشن کے افسران لاکھوں اور کروڑوں کے فنڈز کہاں جاتے ہیں ۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے تنخواہوں کی ادائیگی اور د گنا اضافہ نہ کیا تو کام چھوڑ ہڑتال پر مجبور ہونگے۔