ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی

سرگودھا : سرگودھا سمیت ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی سرگودھا سمیت ملک بھر کی مختلف مساجد میں عبادت کیساتھ ساتھ محافل نعت کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

جبکہ اگلے روز روزہ رکھنے کےلئے کئی مساجد میں سحری کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ تاکہ لوگ روزہ رکھ سکیں۔

آج خصوصی عبادات کیساتھ ساتھ ملکی ترقی سالمیت اور اس کی بقاءکےلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائینگی۔