اسلام آباد: وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدرمملکت نے ملک عبدالولی کاکڑ کو صوبہ بلوچستان کانیا گورنر مقرر کردیا۔
گزشتہ روزایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان تعینات کرنے کیلئے بھیجی گئی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے ایڈوائس پر دستخط کردیئے۔
صدر مملکت نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی۔