موسمی پرندوں کاشکارفوری بندکیاجائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے نوشکی ،ژوب اور دیگرعلاقوں میں موسمی پرندوں کے شکارکا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کوغیرقانونی شکارمیں ملوث عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ جنگلات اورضلع انتظامیہ شکارکی روک تھام کے لئے موثراقدامات یقینی بنائیں ۔

معصوم پرندوں کاشکارغیرانسانی فعل اورفطرت کے اصولوں کے خلاف ہے، جنگلات و نباتات قدرت کا حسین تحفہ ہیں، جن کا تحفظ ہرذی شعور فرد کی ذمے داری ہے، ہم پہلے ہی سے فطرت کے اصولوں کے خلاف اقدامات سے موسمیاتی چیلنجزکاسامنا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگرہم نے اپنے رویوں کو تبدیل نہ کیا تو مزید قدرتی آفات کاسامناکرناپڑے گا۔