موسم میں تبدیلی کے باوجود گیس کا پریشر بہتر نہ ہو سکا

سرگودھ: موسم میں تبدیلی کے باوجود گیس کا پریشر بہتر نہ ہو سکا اور شہری متبادل ایندھن کے طور پر مہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں،ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے لاکھوں گھریلو صافین ہیں جن کے لئے سردیوں میں گیس کے کم پریشر کا شہریوں کو مسئلہ رہتا ہے۔

اب موسم تبدیل ہو چکا ہے لیکن گیس کے پریشر میں بہتری نہیں آ سکی، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود گیس پریشر کے ساتھ نہیں مل رہی اور مہنگی ایل پی جی کا استعمال کر رہے ہیں، دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس شیڈول کے مطابق پریشر کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے۔