موڈیز نے پاکستان کا سٹیٹس مستحکم سے منفی کردیا

کراچی: عالمی ریٹنگ ادارے موڈیزنے پاکستان کی معاشی ریٹنگ جاری کردی، موڈیز نے پاکستان کا سٹیٹس مستحکم سے منفی کردیا۔ پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے ون سے سی اے اے تھری کردی گئی۔

پاکستان کی ریٹنگ گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر،بڑھتےہوئے امپورٹ بل اور ٹیکس کلیکشن کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے منفی کی گئی۔

موڈیزکے مطابق ان عوامل کی وجہ سے پاکستان کے ڈیفالٹ کارسک ابھی برقرارہے، آئی ایم ایف پروگرام میں مزیدتاخیرہوئی تو پاکستان جلد ڈیفالٹ کرسکتاہے۔

آئی ایم ایف کی ایماء پر حکومت کی طرف سے کچھ اقدامات کئے گئے ہیں، آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈز کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہوسکتا ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

جون میں ہی عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے ریٹنگ مستحکم سے منفی کی تھی۔