مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 43 فیصد کے قریب

کراچی: ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 43 فیصد کے قریب پہنچ گئی،ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو نظرآرہا ہے،مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق اس وقت میں پاکستان میں سالانہ بنیادوں پرمہنگائی 43 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح کا سالانہ بنیادوں پرہندسہ42 اعشاریہ27 فیصد کی سطح پرموجود ہے،گزشتہ ہفتے میں 29 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں برانڈڈ گھی کی 5 کلوکی قیمت میں 136 روپے کا اضافہ ہوا ہے،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 70 روپے بڑھ گئی،ادارہ شماریات کے اعداد وشمارکے مطابق ایک ہفتے میں باسمتی چاول 2 روپے اورچینی کی قیمت میں 5 روپے 35 پیسے فی کلو، ٹماٹرکی قیمت میں 12، آلو 11 اورپیاز9 فیصد اضافہ ہوا۔