میجر محمد اکرم شہید ،نشان حیدرکا85واں یوم پیدائش 4اپریل کو منایا جائیگا

لا ہو ر: نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شیر دل جوان میجر محمد اکرم شہید کا85واں یوم پیدائش 4اپریل کو منایا جائے گا۔ مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں میجر اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر محمد اکرم شہید 4اپریل 1938 کو ضلع گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں پیدا ہوئے۔

وہ13اکتوبر1963 کو پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کرکے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں شامل ہوئے۔1971 کی پاک بھارت جنگ میں انہیں مشرقی پاکستان میں ہلی کے محاذ پر تعینات کیا گیا تھا ۔

میجر اکرم شہید نے اس یادگار معرکے میں نہایت جرات اور استقامت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور 5دسمبر1971 کو جام شہادت نوش کیا ۔ شاندار خدمات اور بہادری کے ا عتراف میں انہیں پاک فوج کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا ۔