میرجان جمالی کی بی یو جے کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

کوئٹہ: قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر عرفان سعید، جنرل سیکریٹری منظور بلوچ اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداران، حکمران طبقے کی توجہ عوامی مشکلات کی جانب مبذول کرانے، صحافیوں کے حقوق واختیارات کا دفاع، حکومت اور پریس تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے

 صحافیوں سمیت یہ ہر ذی فہم شخص کی ذمے داریوں میں شامل ہے کہ وہ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کرے۔

 گورنر بلوچستان نے نومنتخب کابینہ کی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات اور تمنائوں کا اظہار کیا۔