کراچی: آل پاکستان میمن فیڈریشن کی جانب سے پرسنالٹی ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میمن برادری کی خدمات سے سب متاثر ہیں، میمن کمیونٹی اکٹھی ہوجائے تو پاکستان کو متحد کرسکتی ہے۔
میمن کمیونٹی نے تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا، آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر شبیر ہارون نے کہا کہ یہ ایوارڈز ان شخصیات کو دیئے جائیں گے، جنہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔
اچھے کام کی تعریف ضروری ہے، آل پاکستان میمن فیڈریشن ایوارڈز کی تقریب میں میمن برادری کی شخصیات کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب میں سر آدم جی داود، اقبال عبدالشکور، عامر کوٹھاوال، ابراہیم قاسم، عبدالغفور بلہ، رزاق داؤد، عقیل کریم ڈیڈھی، زبیر ستار، مقصود اسماعیل، سراج قاسم، علی ٹبا، قادر جعفر اور شبیر ہارون کے علاوہ بزنس مین، تاجر، عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔