نشےکے عادی مریضوں کے علاج کے لیے خصوصی وارڈبنانے کافیصلہ

ساہیوال /سرگودھا: محکمہ صحت حکومت پنجاب نے تحصیل ساہیوال سمیت صوبے بھر میں نشےکے عادی مریضوں کا علاج معالجہ کرنے کے لیے نشےکے عادی افراد کا نادرا آفس کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کرنے کے لیے خصوصی وارڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کا نادار سے معاہدہ طے پا چکا ہے حکومت اس مسئلے پر کام جلد شروع کر دیگی تحصیل ساہیوال میں بھی نادرا آفس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں رابطہ بحال کیا جا رہا ہے نشے کے موذی مرض نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔