راولپنڈی: سربراہ پاکستان عوامی لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو ٹکٹس عمران خان جاری کریں گے۔ لال حویلی انہی کی حمایت کرے گی۔ نوازشریف میں ہمت ہے تو واپس آکر الیکشن لڑیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر رہی ہے۔ حکومت میری ضمانتوں کی منسوخی کیلئے عدالتوں میں گئی ہے۔
حکومت کو شرم آنی چاہیے۔ ہم بزدل نہیں ہیں۔ ہم عدالت سے بھی پیغام چلائیں گے۔ جیل سے بھی ٹویٹ کریں گے۔ مہنگائی کی صورتحال یہ ہے کہ گیس نہیں مل رہی۔
ڈالر کا ہر گھنٹے بعد نیا ریٹ ہوتا ہے۔ ملک کے حالات انتہائی ابتر ہیں۔ قوم باشعور ہے اور عمران کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا آئی ایم ایف کے بغیر گزارہ نہیں۔
الیکشن پاکستان کی سیاسی زندگی اور موت کا سوال ہے۔ آپ نے ویڈیو لیک نہیں کرنی ریاست کو بچانا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ جوبھی عدالت کے فیصلے کی تضحیک کرےگااسے عدالت کے کٹہرے میں کھڑاہوناپڑےگا۔
غریب ذبح خانے میں حکمران میخانے میں بیٹھے ہیں۔ عمران کی نااہلی یاگرفتاری جلتی پرپٹرول کاکام کرے گی۔ چین نے دوستی کاحق اداکردیا ۔