نواز شریف کے مقدمات جلد ختم ہو جائینگے ، مریم نواز

جو اگلے بارہ سال کی منصوبہ بندی کر کے بیٹھے تھے تحریک عدم اعتماد ان کے خلاف بالکل درست اقدام تھا

اسلام آباد :مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے اور ان پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو اگلے بارہ سال کی منصوبہ بندی کر کے بیٹھے تھے تحریک عدم اعتماد ان کے خلاف بالکل درست اقدام تھا، عمران خان کو اسکے اپنے اراکین نے نکالا۔

پہلی بار ایسا ہوا اس معاملے سے اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ گئی، عمران خان کو ووٹ سے نکالا، الیکشن ایک ساتھ ہوگا یا بعد میں الیکشن کمیشن ہی بتائے گا، ہم نے تیاری شروع کر دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے مزید کہا کہ اداروں سے خوامخواہ لڑنا بھی عقلمندی نہیں ہوتی، اس ملک میں آمریت کا راستہ ہمیشہ نواز شریف نے روکا ہے، اداروں سے لڑائی برائے لڑائی کا فائدہ نہیں ہوتا وہ سول بالا دستی نہیں ہوتی۔

مشاہد حسین سید کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی، میں اس پر سخت ردعمل دینا چاہتی ہوں لیکن نہیں دوں گی۔

مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ آج بھی مسلم لیگ (ن) کے عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں، کیا آج ہماری سہولت کاری ہو رہی ہے، آج بھی عدالتوں سے انہیں ریلیف مل جاتا ہے تو کیا سہولت کاری ہماری ہو رہی ہے۔

نواز شریف اصول کی سیاست کرتا ہے اور اسکی سزا بھی بھگتتا ہے، نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے، ان پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ ہم نے حکومت اصول پر مبنی موقف پر لی، ہم نے انہیں کہا کہ آپ آئین کے مطابق کردار ادا کریں، عمران خان کا موقف ہے آپ دخل اندازی کریں اور کرسی پر بیٹھا دیں، انہوں نے خود فیصلہ کیا ہے کہ سیاست میں دخل اندازی نہیں کرنی، انکا یہ فیصلہ خوش آئند ہے اور ہم سراہتے ہیں، فوج بھی ہمارا ادارہ ہے، آئی ایس آئی بھی ہمارا ادارہ ہے۔انہوں نے کہا مخالفت کسی اصول کی بنیاد پر ہونی چاہے، جیسے ہی اقدار سے باہر نکلے میر جعفر کا رونا شروع ہو گئے، بیساکھیاں جب نہیں ملیں تو وہ جانور بھی ہو گئے، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں، ابھی اسے انتخابی اتحاد نہیں کہہ سکتے، یہی مشن ہے کہ ہر صوبے میں جماعت کی تنظیم مضبوط کروں، سندھ اور کراچی سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کو ہر جگہ مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔مریم نواز نے کہا تنظیمی دوروں کو پری الیکشن کمپئن سمجھ سکتے ہیں، ان دوروں کا ایک مقصد بہترین انتخابی نمائندوں کی تلاش بھی ہے، شاہد خاقان محترم بڑے بھائی ہیں، وہ ناراض نہیں، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں