نیپال کےشہر پوکھرامیں مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 72افراد ہلاک

کھٹمنڈو:نیپال کے پوکھارا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر ایک 72 نشستوں والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔نیپالی نشریاتی ادارے کےمطابق یٹی ایئر لائنز کے ترجمان سدرشن برٹولا نے میڈیا کو بتایا کہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جانے والا یٹی ایئر لائنز کا مسافر طیارہ پوکھارا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گر کے تباہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ طیارے کے حادثے سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ۔واضح رہے کہ نیپال میں ہوائی جہاز کے حادثے بہت عام ہیں نہ صرف اندرون ملک پروازیں گر کر تباہ ہو جاتی ہیں بلکہ غیر ملکی پروازیں بھی سینکڑوں افراد کی جان لے لیتی ہیں گزشتہ 30 برسوں کے دوران، نیپال میں تقریباً 30 مہلک طیارے کے حادثے ہو چکے ہیں ۔