وزرا کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی فیصلہ،مریم اورنگز یب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزرا اور مشیروں کے لئے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیرکو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ دوٹوک اور باربار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے پر کیا گیا