وزیر اعظم اگلے ہفتے گوادر میں ایران، گوادر پاور ٹرانسمیشن منصوبے کا افتتاح کرینگے
Share
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے گوادر میں بجلی کے مسائل کو ختم کرنے کے لیے 100 میگاواٹ کے ایران،گوادر پاور ٹرانسمیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے ، اس منصوبے کے تحت گوادر کو ایران سے 100میگا واٹ بجلی میسر آئے گی ۔
اس سلسلہ میں نیشنل ڈسپیچ کمپنی ،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ،گوادر پورٹ اتھارٹی ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، چائنہ اوورسی پورٹ ہولڈنگ کمپنی اور دیگر متعلقہ اداروں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔