وزیر ریلوے کا صحافیوں کیلئے ٹرین میں رعایتی ٹکٹ کا اعلان

سرگودھا : وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ملک بھر کی تمام ٹرینوں میں سوائے گرین لائن ٹرین کے صحافیوں کی رعایتی سہولت بحال کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام ٹرینوں میں پاکستان کے ان صحافیوں کو سفری سستی سہولت میسر ہوگی جن کو محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلوے کارڈ جاری کیا گیا ہے۔

قبل ازیں پرائیویٹ سیکٹر میں چلنے والی ٹرینوں میں صحافیوں کو رعایتی سہولت دستیاب تھی مگر پرائیویٹ ٹرینوں کے ٹھیکیدار من مانی کرتے ہوئے صحافیوں کو یہ سہولت فراہم نہیں کررہے تھے جس پر صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو باقاعدہ شکایت کی جس پر وفاقی وزیر ریلوے نے تمام ٹرینوں میں صحافیوں کو سفر کرنے کی رعایتی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اس رعایتی سہولت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تمام اسٹیشنز ماسٹرز کو فراہم کردیا گیا ہے ۔