وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ایم ایل ون منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ

 

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں ایم ایل ون منصوبے پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ریلوے ہیڈکوارٹرز سے پیر کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر ریلوے نے افسران کو ہدایت کی کہ ایم ایل ون منصوبے کے انتظامی امور کیلئے نجی شعبہ سے ماہر افراد کی تعیناتی جلد مکمل کی جائے ۔

اجلاس میں گرین لائن ٹرین کے رواں ماہ اجرا سے متعلق تمام انتظامی پہلوئوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ خواجہ سعد رفیق نے افسران کو ہدایت کی کہ چین سے درآمد کی گئی ابتدائی 70 نئی فریٹ ویگنوں کے استعمال سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے۔ اجلاس میں ٹرین برانڈنگ کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔