ویڈیوآڈیو ٹیپنگ سے حکومت خودبے نقاب ہورہی :شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ویڈیوآڈیو ٹیپنگ سے حکومت خودبے نقاب ہورہی ہے، عدلیہ سے ٹکرانے والا پاش پاش ہوجائےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی اورغربت کےہاتھوں اپریل کے مہینے میں40سے زیادہ آدمیوں نے ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں خودکشی کی۔

سپریم کورٹ رولزاینڈپروسیجربل پرپہلے ہی سٹے آڈر دے چکی ہے ،وزیراعظم نے الیکشن فنڈ جاری نہ کرکے آئین شکنی کی وہ سیاسی قربانی کا بہانہ تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سارے ہونے ہیں یا پنجاب کے ہوکررہیں گے، سماجی اقتصادی اور سیاسی تباہی کا حل صرف الیکشن میں ہے الیکشن ہوں گے توامداد بھی مل جائے گی۔

اسحاق ڈار ہمیشہ غلط اعداد و شمار پہنچا کر آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت منی بل منظور نہیں کراسکی وہ حکومت ختم ہوچکی ہے ،آرٹیکل91کلاز7کے تحت صدرحکومت کوفوری اعتمادکاووٹ لینے کاکہیں آج کادن اہم اورتاریخی ہوگا۔